سپین: بارسلونا اور ریال میڈرڈ کا میچ توجہ کا مرکز بن گیا

Last Updated On 18 December,2019 05:03 pm

میڈرڈ : (دنیا نیوز) فٹبال کی دنیا کا بڑا میدان آج سپین میں لگے گا، روایتی حریف بارسلونا اور ریال میڈرڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، 35 برابر پوائنٹس، کاتالونیا کی احتجاجی تحریک اور سپر لیونل میسی سمیت سپر سٹارز کی شرکت نے میچ کو توجہ کا مرکز بنا دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سپینش فٹبال لیگ کے دوران بارسلونا اور ریال میڈرڈ کی ٹیمیں آج مد مقابل ہونگی، فٹبال ٹیموں کے جوڑ توڑ، جیت کے جذبے، پلان فائنل کر لیے گئے۔

روایتی حریفوں، برابر پوائنٹس اور احتجاجی تحریک سے مقابلہ توجہ کا مرکز بن گیا، 26 اکتوبر کا ملتوی میچ آج شیڈول ہے، کھلاڑی ہی نہیں پرستار بھی میچ کو دیکھنے کے لیے بے قرار ہیں۔

کیمپ ناؤ کے تاریخی سٹیڈیم میں تاریخ ساز مقابلہ کے دوران فٹبال لیگ میں اسپین کی دونوں روایتی حریف کلبز ٹیمیں بارسلونا اور ریال میڈرڈ آمنے سامنے ہونگے۔

چیمپئن ٹیم بارسلونا کو ہوم کراؤڈ اور مایہ ناز کھلاڑی لیونل میسی کا ساتھ میسر ہے، مدمقابل ریال میڈرڈ کے کھلاڑی بھی جیت کے لیے پرجوش ہیں۔ لالیگا پوائنٹ ٹیبل پر دونوں کے 35 برابر پوائنٹس ہیں۔

سپین سے علیحدگی پر کاتالونیا کی سیاسی بلکہ احتجاجی تحریک نے فٹبال مقابلے کو جنگ کا نام دے دیا۔ بپھرے پرستاروں کی ہنگامہ آرائی اور مارکٹائی کے خطرے کے پیش نظر 26 اکتوبر کو ملتوی ہونے والا میچ آج شیڈول ہے۔