سالزبرگ: (دنیا نیوز) فٹبال چیمپئنز لیگ میں چیلسی اور محمد صلاح کی ٹیم لیورپول نے اپنے میچ جیت کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، بارش کے دوران کھیل سے کھلاڑی ہی نہیں تماشائی بھی پرجوش ہو گئے۔
گروپ ای میں لیور پول اور ریڈبُل سالزبرگ کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں، اہم میچ میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑی پرجوش، تابڑ توڑ حملے، پہلے ہاف میں کوئی گول نہ ہو سکا۔
دوسرے ہاف میں کھیل زیادہ تیز ہو گیا، کِیتا نے فیلڈ گول کر کے لیورپول کو برتری دلائی، اٹھاون ویں یعنی اگلے ہی منٹ محمد صلاح نے اپنی تجربہ کاری دکھاتے ہوئے اسکور ڈبل کر دیا۔ اسی دو صفر سے ریڈ شرٹس کو فتح ملی، ساتھ ہی پری کوارٹر فائنل میں جگہ حاصل کر لی۔
دوسرے میچ میں چیلسی اور لیل کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں، آسمان سے برستی بارش بھی جوشیلے کھلاڑیوں کا جذبہ ٹھنڈا نہ کر سکی۔ چیلسی کے ابراہم نے انیسویں منٹ بال کو جال میں ڈال کر حریف کھلاڑیوں کو نڈھال کر دیا۔
انہیں پینتیسویں منٹ دوسری کامیابی ملی، دو ایک کی جیت سےگروپ ایچ کی ٹیم چیلسی نے فتح سمیٹی ساتھ ہی لاسٹ سکسٹیں کی ٹکٹ بھی پا لی۔