فٹبال پریمیئر لیگ: آرسنل میچ جیت کر شکستوں کی بھنور سے نکل آئی

Last Updated On 13 December,2019 11:49 pm

لندن: (ویب ڈیسک) فٹبال پریمیئر لیگ میں آرسنل نے ایک تیر سے دو شکار کر لیے، میچ بھی جیتا اور مسلسل شکستوں کی بھنور سے بھی نکل آئی۔

برطانوی خبر رساں ادارے ’’بی بی سی‘‘ کے مطابق فٹبال پریمیئر لیگ میں آرسنل نے ایک تیر سے دو شکار کر لیے، ویسٹ ہیم کو 1-3 سے ہرا کر پوائنٹ ٹیبل پر ترقی پائی، ٹیم نے 9 میچز کے بعد جیت کی پیاس بھی بجھائی۔

خبر رساں ادارے کے مطابق فاتح ٹیم کی طرف سے گیبرائل، نکولس، پیری نے گول داغے۔

42 سالہ سویدے کا کہنا ہے کہ میں نے اپنے کھلاڑیوں کو کہا صرف کھیل پر توجہ دیں اور ہر میچ بائی میچ کو اہمیت دیں، ہم جہاں جانا چاہتے اس منزل کے قریب نہیں لیکن ہم محنت کرتے رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ فتح کے بعد ہم بہت خوش ہیں، مسلسل شکستوں کے باعث ٹیم کا مورال گرا ہوا تھا جو فتح کے بعد دوبارہ بحال ہوا ہے، جیت کا تسلسل برقرار رکھیں گے۔