اسپینش فٹبال لیگ میں لیونل میسی کی ہیٹ ٹرک، بارسلونا نے ملورکا کو پانچ دو سے ہرا دیا

Last Updated On 08 December,2019 11:08 am

میڈرڈ: (دنیا نیوز) اسپینش فٹبال لیگ میں چیمپئن ٹیم بارسلونا نے برتری کی دھاک بٹھاتے ہوئے ملورکا کو پانچ دو سے ہرا دیا، سپر اسٹار لیونل میسی نے گولز کی ہیٹ ٹرک کی، سوآریز کا اسٹائلش اسکور بھی توجہ کا مرکز بن گیا۔

بارسلونا کے ناؤ کیمپ فٹبال اسٹیڈیم میں لالیگا کا میچ چیمپئن ٹیم بارسلونا اور میلورکا کے درمیان جوڑ پڑا، فٹبال ستاروں سے بھری ٹیم بارسا کو سات منٹ میں گریزمین نے برتری دلائی۔ سپر اسٹار لیونل میسی نے گولز کی ہیٹ ٹرک کی، پرستاروں کو مہارتوں کا جادو دکھا دیا۔

ملورکا کی جانب سے دو گولز سے میچ توجہ کا مرکز بنا مگر سنسنی نہ آ سکی، پہلے ہاف میں سوآریز کے اسٹائلش گول نے بھی سب کو حیران کر دیا۔

فاتح ٹیم بارسلونا کو پانچ دو کی جیت کا فوری انعام ملا، پوائنٹ ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن زیادہ مستحکم ہو گئی۔