میکسیکو سٹی: (ویب ڈیسک) میکسکو میں گول کیپر کی جانب سے سپر کک دیکھ کر شائقین دنگ رہ گئے ہر کوئی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکا۔
تفصیلات کے مطابق میکسیکو کے گول کیپر جس کا نام ٹونو روڈرگوز ہے نے اپنے کیریئر کے دوران 100 کے قریب میچز کھیلے ہیں، چند روز قبل ایک میچ کے دوران گول کیپر نے سپر کک سے کمال دکھا دیا، اپنی ڈی سے حریف ٹیم کے گول پوسٹ کا پرفیکٹ نشانہ لگا کر کامیابی دلائی۔
Here’s the Toño Rodriguez goal from his own penalty area!! #ligamxeng
— Tom Marshall (@mexicoworldcup) November 24, 2019
(Via @chivas)
pic.twitter.com/4NrUGss8T5
سپر کک کو دیکھ کر فٹبال دیوانے بھی حیران کر دیا۔ اس دوران میچ میں کمنٹری کرنے والے بھی داد دیے بغیر نہ رہ سکے۔ یہ میچ Chivas اور Veracruz کے درمیان کھیلا گیا۔
گول کیپر ٹونو روڈوزگوز نے اپنے کیریئر کا آغاز 2011ء میں کیا، میکسکو کے مختلف کلبوں کی نمائندگی کر چکے ہیں، متعدد ریکارڈ بنانے کے ساتھ اپنی ٹیموں کو ٹائٹلز بھی جتوائے۔
جس میچ میں انہوں نے سپر کک ماری اس میچ میں وکٹ کیپر کی ٹیم نے یہ میچ 2-1 سے جیتا، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گول کیپر کس شاندارانداز میں کک مارے رہے ہیں اور ہر کوئی ان کی سپر کک پر ششدر ہو کر رہ گیا ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کہ سپر کک مارنے کے بعد حریف سائیڈ پر فیلڈر گیند کو قابو میں لانے کیلئے کوشاں رہے ہیں تاہم دوسری طرف گول پوسٹ میں گیند جانے سے قبل وہاں گول کیپر ہی موجود نہ تھا۔