پیرو: فٹبال میچ کے دوران ٹیموں میں لڑائی، کھلاڑی، آفیشل اور پولیس گتھم گتھا ہو گئے

Last Updated On 21 November,2019 09:45 am

لیما: (دنیا نیوز) پیرو میں فٹبال کپ میلے کے دوران مقامی کلب ٹیموں کے درمیان لڑائی، بپھرے تماشائی نے میچ ریفری پر ہلہ بول دیا۔ کھلاڑی، آفیشل اور پولیس کے گتھم گتھا ہونے پر فٹبال میدان کشتی کا اکھاڑہ بن گیا۔

کوارٹر فائنل میچ میں مقامی کلب ٹیمیں گارسیلاسو اور لیاکوابامبا آمنے سامنے ہوئیں، دوسرے ہاف میں میچ ایک ایک سے برابر ہوا تو ریفری کے متنازعہ فیصلے پر کھلاڑی نے احتجاج شروع کر دیا جس کا تماشائی نے تماشا بنا دیا اور ریفری پر دھاوا بول دیا۔

اس صورتحال میں دیگر مداح بھی آپے سے باہر ہو گئے اور دیکھتے ہی دیکھتے فٹبال میدان ریسلنگ رِنگ بن گیا، لاتوں مکوں کا آزادانہ استعمال ہوا۔

پولیس نے دبنگ انٹری دی، پکڑن پکڑائی اور مارکٹائی کی فلم شروع ہو گئی، میدان جنگ بننے والا فٹبال میدان لڑائی کا اکھاڑہ بن گیا، میچ ختم کر کے گروپ میچ جیتنے والی ٹیم لیاکوابامبا کو سیمی فائنل کا ٹکٹ دے دیا گیا۔