فٹبال پریمئر لیگ: بارسلونا کا میچ بے نتیجہ ختم، لیورپول نے جینک کو دو ایک سے ہرا دیا

Last Updated On 06 November,2019 10:47 am

میڈرڈ: (دنیا نیوز) فٹبال پریمئر لیگ میں سپر سٹار لیونل میسی اور محمد صلاح کے پرستار مایوسی کا شکار ہو گئے، کوئی گول نہ کر سکے، بارسلونا کا میچ بے نتیجہ ختم ہوا۔ لیورپول نے جینک کو دو ایک سے ہرا دیا۔

اپنے ہوم گراؤنڈ کیمپ ناؤ میں اپنے ہی شائقین کے سامنے بارسلونا سٹارز چمکے، سلیویا پریگ جیسے کمزور حریف نے ٹف ٹائم دیا۔ سرتوڑ کوششوں کے باوجود کوئی گول نہ ہو سکا، سپرسٹار لیونل میسی کا جادو نہ چل سکا، پرستار دل ہار گئے۔ 2012 کے بعد ٹیم بارسا اپنے ہوم گراؤنڈ پر گول کرنے سے محروم رہی۔

دوسرے میچ میں گروپ ای کی ٹیمیں لیورپول اور کے آر سی جینک مدمقابل ہوئیں، 14ویں منٹ ریڈ برگیڈ کو برتری ملی جو چالیسویں منٹ پر ختم ہوئی۔
دوسرے ہاف میں کھیل تو تیز ہوا لیکن فٹبال ہیرو محمد صلاح سست نظر آئے، کوئی گول نہ کر پائے۔ ترپن ویں منٹ کا گول لیورپول کے لیے فیصلہ کن ثابت ہوا، دو ایک کی جیت سے لیورپول نے کچھ سکھ کا سانس لیا۔