سپینش فٹبال لیگ میں بڑا اپ سیٹ، بارسلونا کو لیوینٹے نے تین ایک سے ہرا دیا

Last Updated On 03 November,2019 07:28 pm

میڈرڈ: (دنیا نیوز) سپینش فٹبال لیگ میں بڑا اپ سیٹ ہو گیا۔ سرفہرست بارسلونا کو لیوینٹے نے تین ایک سے ہرا دیا۔ سپر سٹار لیونل میسی کا جادو سر چڑھ کر نہ بول سکا، صرف ایک گول کر سکے۔

لالیگا میں چیمپئن اور سرفہرست ٹیم کا کمزور حریف لیوینٹے سے مقابلہ ہوا۔ اڑتیسویں منٹ نوجوان کھلاڑی کی غلطی ٹیم کے گلے پڑی، پنلٹی کک کو لیونل میسی نے کامیاب بنایا۔ دوسرے ہاف میں لیونٹے نے ختم کیا۔

اکسٹھویں منٹ کے گول نے ایسا کھاتہ کھولا کہ صرف سات منٹ میں تین گول اسکور کر کے تین ایک سے فتح اپنے نام کی۔ ستاروں سی جڑی ٹیم کو اپ سیٹ کر کے لیونٹے نے ٹاپ ٹین میں بھی جگہ بنائی اور آٹھویں پوزیشن پائی۔