اسپینش فٹبال لیگ: لیونل میسی کی اور سپر پرفارمنس، ٹیم کو میچ جتوا دیا

Last Updated On 30 October,2019 05:01 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) اسپینش فٹبال لیگ کے اہم میچ میں سپر سٹار لیونل میسی نے ایک اور سپر پرفارمنس دے دی، اپنی ٹیم کی طرف سے شاندار دو گولز داغ کر بارسلونا کو فتح دلا دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فٹبال کی دنیا کے سپر سٹار لیونل میسی نے ایک اور زبردست پرفارمنس دی ہے، اس پرفارمنس میں انہوں نے دو شاندار گولز داغے اور بارسلونا کو ریال ویلے ڈولڈ کے خلاف پانچ ایک سے فتح دلائی۔

میچ کے دوران اس وقت زبردست گول دیکھنے کو ملا جب لیونل میسی نے شاندار کک مارنے کے بعد گیند کو جال کی طرف پھینکا۔

 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس فتح کے بعد فٹبال سپر سٹار لیونل میسی کی ٹیم نے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

بارسلونا کے کوچ ولوردے کا کہنا ہے کہ میں نہیں جانتا کہ میں مزید کیا کہوں، میسی کے گول کے بعد میں اتنا کہہ سکتا ہوں کہ اس کے پیروں میں کوئی جادو تھا جو شاندار گول کیے۔ فٹنس پر کوئی سوالیہ نشان نہیں، وہ بالکل فٹ ہیں۔ میں تو اتنا کہنا چاہوں گا کہ وہ بہت ہی زیادہ فٹ ہیں۔

میچ میں جیت کے بعد لیونل میسی کا کہنا تھا کہ میرے بارے میں جو فٹنس پر افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں ان میں کوئی حقیقت نہیں، میں بالکل فٹ ہوں اور ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرتا رہوں گا۔