لندن: (دنیا نیوز) فٹبال پریمیئر لیگ میں بڑی ٹیم نے بڑا کارنامہ سر انجام دیدیا، لیسٹر سٹی نے ساؤتھمپٹن کو نو صفر سے ہرا کر بڑے مارجن کی چوبیس سالہ جیت یاد دلا دی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سینٹ میری کے تاریخی سٹیڈیم میں فٹبال کا شاندار مقابلہ ہوا، پریمیئر لیگ میں لیسٹر سٹی اور ساؤتھمپٹن آمنے سامنے آئے۔ آسمان سے بارش اور میدان پر لیسٹر سٹی نے گولز کی برسات کر دی، دسویں منٹ کی برتری نو صفر تک گئی۔
پہلے ہاف میں لیسٹر سٹی کا اسکور پانچ صفر تھا ، پرز Perezاور جمی وارڈیJimmy Vardyنے گولز کی ہیٹ ٹرک کی، لیگ میں نو صفر کے بڑے مارجن کی جیت اس سے پہلے انیس سو پچانوے میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے حاصل کی تھی۔
بڑی جیت کا بڑا انعام مل گیا، لیسٹر سٹی پوائنٹ ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر قبضہ جما لیا، یکطرفہ میچ سے فٹبال دیوانے بھی خوب محظوظ ہوئے۔