لندن: (دنیا نیوز) فٹبال پریمئر لیگ میں ہاک آئی ٹیکنالوجی کی غلطی سے سکور ایک ایک سے برابر، ٹوٹنہم اور وٹفورڈ کے شائقین و ماہرین مایوس دکھائی دیئے، نتیجہ غلط بتائے جانے پر انتظامیہ نے معافی مانگ لی۔
دنیا کے ہردلعزیز کھیل فٹبال میں بڑی غلطی، ریفری ہی نہیں ویڈیو ریویو کی ٹیکنالوجی بھی دھوکہ کھا گئی۔ دالی علی کے ہینڈ بال پر گول کو درست مان لیا گیا۔
ٹیکنالوجی کی غلطی سے میچ ایک ایک کی برابری پر ختم ہوا جس سے نئی بحث چھڑ گئی، غلطی ثابت ہونے پر ہاک آئی ٹیکنالوجی انتظامیہ نے فٹبال شائقین اور ماہرین سے معذرت کر لی۔