سپر سٹار کرسٹیانو رونالڈو کیرئر کا 700 واں گول کرنے میں کامیاب، ٹیم کو یوکرائن سے شکست

Last Updated On 15 October,2019 04:30 pm

کیو: (دنیا نیوز) سپر سٹار کرسٹیانو رونالڈو کیرئر کا 700 واں گول کرنے میں کامیاب، افسوس ان کی ٹیم پرتگال حریف یوکرائن سے ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست کھا گئی۔

یوکرائن میں یورپیئن چیمپئن شپ کوالیفائنگ راؤنڈ کا اہم میچ، گروپ بی کی ٹیمیں پرتگال اور یوکرائن آمنے سامنے ہوئے، میزبان کھلاڑیوں کو اپنی سرزمین اور اپنے ہی شائقین کا ایڈوانٹیج حاصل تھا، چھٹے منٹ گول کر کے خوب جوش و خروش پیدا کر دیا۔ ہوم ٹیم نے ستائیسویں منٹ برتری کو دوگنا کر دیا جس سے مقابلہ سنسنی خیز ہو گیا۔

دوسرے ہاف یعنی اختتام کی طرف جاتے میچ میں سپر سٹار کرسٹیانو رونالڈو نے گول کر کے کچھ عزت بچائی، تجربہ کار فارورڈ نے فٹبال کیرئر میں سات سو کے سنگ میل تک پہنچ گئے۔

کرسٹیانو رونالڈو سات سو گول کرنے والے چھٹے کھلاڑی بن گئے، رونالڈو بڑاکارنامہ انجام دینے میں کامیاب ہو گئے لیکن ان کی ٹیم پرتگال کو دو ایک کی شکست ہو گئی۔