بیونس آئرس: (دنیا نیوز) فٹبال کے بدترین حریف بوکا جونیئرز اور ریورپلیٹ کی ٹیموں نے مقابلے کی ایک بار پھر تیاریاں شروع کر دیں جس سے دس ماہ پہلے میدان جنگ بننے، حملے میں ز٘خمی ہونے کھلاڑیوں کے مناظر یاد آنے لگے۔
ارجنٹینا کے دو سخت مخالف فٹبال کلبز بوکا جونیئرز اور ریور پلیٹ نے پھر سے آمنے سامنے آنے کی تیاریاں کر لی، رواں ماہ بائیس تاریخ کو لیبرٹیڈرز کا سیمی فائنل شیڈول ہے جس میں دونوں روایتی حریف مدمقابل ہوں گے۔
اس میچ سے پہلے فٹبال حلقوں میں خوف کی فضا پھیلنے لگی، دس ماہ پہلے کے کشیدہ حالات، پلیئر بس پر حملہ اور تماشائیوں، پولیس اہلکاروں میں میدان جنگ کا منظر پیش کرنے والی تلخ یادیں ابھرنے لگیں، ممکنہ خراب حالات کے پیش نظر بیونس آئرس میں سیکورٹی انتظامات انتہائی سخت کر دیئے گئے ہیں۔