گوجرانوالہ: آسٹریلین فٹبال لیگ کے ٹرائلز میں 200 سے زائد خواتین کھلاڑیوں کی شرکت

Last Updated On 23 September,2019 08:49 am

لاہر: (دنیا نیوز) آسٹریلین فٹ بال لیگ کومتعارف کروانے کے لیے گوجرانوالہ میں ایک روزہ ٹرائل ہوئے جس میں دو سو سے زائد خواتین کھلاڑیوں نے شرکت کی، منتخب ہونے والی ٹیم کا تربیتی کیمپ لگایا جائے گا۔

پاکستان میں آسٹریلین فٹ بال کے فروغ کے لیے آسٹریلیا سے آئے کوچ نے جناح سٹیدیم گوجرانوالہ میں سکول اور کالجز کی لڑکیوں کے ٹرائل لیے، مہمان کوچ نے لڑکیوں کو اس کھیل کی تکنیک اور قواعد و ضوابط سے مکمل آگاہی فراہم کی۔

ٹرائلز کے دوران لڑکیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا جبکہ آسٹریلین کوچ نے ان کی خوب حوصلہ افزائی کی۔ آسٹریلین فٹ بال کھیل کو پاکستان میں متعارف کروا دیا گیا ہے جس کے تحت مختلف اضلاع میں ٹیلنٹ تلاش کرنے کے لیے ٹرائلز جاری ہیں۔