لاہور: (روزنامہ دنیا) ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا اطہر علی خان اداکار امان اللہ کی تیمارداری کیلئے ان کے گھر گئے اور عیادت کرنے کے بعد انہیں امدادی چیک پیش کیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹر آرٹس اینڈ کلچر الحمرا ذوالفقار علی زلفی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اطہر علی خان نے کہا کہ امان اللہ کامیڈی کی دنیا میں اہم حوالہ اور پاکستان کی پہچان ہیں،نامور آرٹسٹ فن کے ذریعے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ امان الللہ نوجوانوں کیلئے رول ماڈل ہیں، لاہور آرٹس کونسل فن میں اعلی خدمات سر انجام دینے والوں کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔