سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز، منتخب قومی کھلاڑی ٹریننگ کیمپ میں اِن ایکشن

Last Updated On 22 September,2019 11:11 am

کراچی: (دنیا نیوز) سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے منتخب کھلاڑی قذافی سٹیڈیم میں لگے ٹریننگ کیمپ میں اِن ایکشن ہوں گے جبکہ کل میزبان شہر کراچی پہنچیں گے۔

قذافی سٹیڈیم لاہور میں لگے تربیتی کیمپ میں قومی کرکٹرز کی ٹریننگ جاری ہے،، چیف سلیکٹر اور ہیڈکوچ مصباح الحق کی نگرانی میں سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے اعلان کردہ سولہ رکنی ٹیم آج خوب پسینہ بہائے گی۔

ٹریننگ کیمپ میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ سمیت فزیکل فٹنس پر خصوصی توجہ دی جائے گی، قومی کھلاڑی تین ون ڈیز کی سیریز کے لیے کل کراچی روانہ ہوں گے۔