سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز، منتخب کھلاڑی آج کراچی روانہ ہوں گے

Last Updated On 23 September,2019 10:26 am

لاہور: (دنیا نیوز) سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے منتخب کھلاڑی آج تیاریوں کے آخری روز کراچی روانہ ہوں گے، مہمان آئی لینڈرز کل شہر قائد لینڈ کریں گے۔

قذافی سٹیڈیم لاہور میں لگے تربیتی کیمپ میں قومی کرکٹرز کی ٹریننگ کا آج آخری دن، اٹھارہ ستمبر سے جاری کیمپ میں کھلاڑیوں چیف سلیکٹر اور ہیڈکوچ مصباح الحق سمیت بولنگ کوچ وقار یونس کی نگرانی میں خوب تیاریاں کیں۔

بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ سمیت فزیکل فٹنس پر خصوصی توجہ دی گئی، گذشتہ روز کرکٹ ضابطوں کی پاسداری پر لیکچر بھی ہوا، فیلڈنگ کی ٹِپس دی گئیں۔

27 ستمبر سے شروع ہونے والی تین ون ڈے سیریز کے لیے سولہ رکنی قومی ٹیم آج کراچی روانہ ہو گی جبکہ مہمان سری لنکن کھلاڑی کل روشنیوں کے شہر کو چار چاند لگائیں گے۔ پانچ سے نو اکتوبر کو چھوٹے فارمیٹ یعنی ٹی 20 کا بڑا میلہ زندہ دلان کے شہر سجے گا۔