انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم، سٹاک مارکیٹ میں 176 پوائنٹس کمی

Last Updated On 25 September,2019 12:46 pm

کراچی: (دنیا نیوز) آج انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم رہا، سٹاک مارکیٹ میں 176 پوائنٹس کمی دیکھنے میں آئی۔

آج کاروباری ہفتے کے تیسرے دن ڈالر کا ریٹ اتار چڑھاو کی بجائے مستحکم رہا۔انٹربینک میں ڈالر 156 روپے 16 پیسے پر ٹریڈ ہوتا رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 156 روپے 25 پیسے میں فروخت ہوا۔ سٹاک مارکیٹ میں 176 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد 100 انڈیکس 31 ہزار 652 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈکرنے لگا۔

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق ملکی معیشیت آئی ایم ایف کے پروگرام تک مصنوعی طور پر تو مستحکم ہو سکتی ہے تاہم مستقل بنیادوں پر بہتری کیلئے حکومت کو دور رس پالیسیاں اپنانا ہوں گی۔