کراچی: (دنیا نیوز) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 25 کروڑ ڈالر بڑھ گئے ہیں۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 25 کروڑ امریکی ڈالر اضافہ کے بعد 15 ارب 63 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔
مرکزی بینک کے ذخائر 3 کروڑ 24 لاکھ ڈالر اضافے کے بعد 8 ارب 27 کروڑ ڈالر پر پہنچ گئے ہیں۔ کمرشل بینکوں کی ذخائر 7 لاکھ کمی سے 7ارب 35کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔