لاہور: (دنیا نیوز) ملک بھر میں روپیہ ایک مرتبہ پھر ڈالر پر حاوی ہو گیا، آج امریکی کرنسی کی قدر میں گراوٹ دیکھی گئی۔ انٹر بینک میں 7 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 30 پیسے سستی ہو گئی۔
دنیا نیوز کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر گر گئی، انٹر بینک میں آج امریکی کرنسی 7 پیسے سستی ہو گئی جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 157 روپے 22 پیسے کی سطح پر جا کر بند ہوا۔
دوسری طرف انٹر بینک کی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 30 پیسے سستا ہو گیا، جس کے بعد کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 30 پیسے سستی ہو کر 157 روپے 50 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔