کراچی: (دنیا نیوز) انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 23 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد 158 روپے 70 پیسے پر ٹریڈ ہوتا رہا۔ سٹاک مارکیٹ میں 133 پوائنٹس کی کمی بھی دیکھی گئی۔
مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران ڈالر 23 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد اس کی قیمت 158 روپے 70 پیسے مقرر ہوئی۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا اور 100 انڈیکس 31 ہزار 47 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی انٹر بینک میں ڈالر ریٹ میں 18 پیسےکی گراوٹ دیکھی گئی تھی۔
معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ڈالر کے ریٹ میں مزید کمی ممکن ہے اگر حکومت معاشی پالیسوں پر مستقل بنیادوں پر عملدرآمد اور ادائیگیوں کے توازن کو کنٹرول کرنے کی کوششیں جار ی رکھے ۔