ایک ہفتے کے دوران ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 38.90 کروڑ ڈالر گھٹ گئے

Last Updated On 25 July,2019 11:04 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ایک ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 38 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کم ہو گئے جس کے بعد زر مبادلہ کے ذخائر 15 ارب ڈالر کی سطح برقرار نہ رکھ سکے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 15 ارب ڈالر کی سطح برقرار نہ رکھ سکے اور زرمبادلہ کے ذخائر 38 کروڑ 68 لاکھ ڈالر کم ہو کر 14 ارب 86 کروڑ 24 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

اعداد و شمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری زخائر 38 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کم ہوئے۔ اسی طرح سرکاری ذخائر کی مالیت 7 ارب 61 کروڑ 19 لاکھ ڈالر ہوئی گئی اور کمرشل بینکوں کے ذخائر 7 ارب 25 کروڑ 5 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے اور مجموعی ذخائر 14 ارب 86 کروڑ 24 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔
 

Advertisement