لاہور: (دنیا نیوز) کاروباری ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ میں انٹر بینک میں ڈالر 13 پیسے سستا ہو گیا۔
انٹربینک میں ڈالر 13 پیسے سستا ہو کر 160 روپے 45 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت مستحکم رہی اور 160 روپے 70 پیسے پر فروخت ہوتا رہا۔
دوسری طرف ملک میں غیر یقینی صورتحال، سیاسی گرفتاریاں اور جلسوں کے اثرات سٹاک مارکیٹ پر پڑ رہے ہیں، کاروبار کے آغاز پر ہی حصص مارکیٹ میں 157 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
دنیا نیوز کے مطابق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر 157 پوائنٹس کی کمی کے بعد 32 ہزار کی نفسیاتی حد بھی گر گئی ہے۔ اس وقت مارکیٹ میں 31945 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ ہو رہی ہے۔