کراچی: (دنیا نیوز) پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی پھر سستی ہو گئی، انٹربینک میں ڈالر کا ریٹ 12 پیسے کم ہو گیا۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں 153 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی۔
مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر سستا ہو گیا،انٹر بینک میں امریکی کرنسی 12 پیسے کمی کے بعد 157 روپے 10 پیسے پر ٹریڈ کرنے لگی۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں 153 پوائنٹس کی کمی کے بعد 100 انڈیکس 30 ہزار 4 پوائنٹس کی سطح پرآ گیا۔
معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ملک میں معاشی سرگرمیوں میں اضافے کے نتیجے میں ڈالر کے ریٹ میں مزید کمی کا امکان ہے تاہم حکومت کو معاشی پالیسیوں میں تسلسل لانے کی ضرورت ہے۔