لاہور: (دنیا نیوز) ملک بھر میں کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر کی قدر مزید گھٹ گئی، انٹر بینک میں امریکی کرنسی 36 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 30 پیسے سستا ہو گئی۔
دنیا نیوز کے مطابق ملک بھر میں کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی روپیہ ڈالر کے اوپر حاوی رہا جس کے بعد انٹر بینک میں امریکی ڈالر 36 پیسے سستا ہو گیا، روپے کے مقابلے میں ایک امریکی ڈالر 156 روپے 86 پیسے پر بند ہوا۔
دوسری طرف انٹر بینک کی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 30 پیسے گھٹ گئی، کاروبار کے اختتام پر ڈالر 30 پیسے سستا ہو کر 157 روپے 20 پیسے پر پہنچ گیا ہے۔