انٹر بینک میں ڈالر 36 پیسے سستا، سٹاک مارکیٹ میں 377 پوائنٹس اضافہ

Last Updated On 02 September,2019 10:35 am

کراچی: (دنیا نیوز) امریکی کرنسی کی قدر روپے کے مقابلے ایک مرتبہ پھر کم ہونے لگی، انٹر بینک میں‌ ڈالر 36 پیسے سستا ہو گیا. سٹاک ایکسچینج میں 377 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں‌ آیا.

 مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران ڈالر سستا ہو گیا، انٹربینک میں امریکی کرنسی 36 پیسے سستی ہو گئی جس کے بعد 156 روپے 50 پیسے میں ٹریڈ ہونے لگی۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں آج صبح کاروبار معمول کے مطابق شروع نہ ہو سکا۔ تکنیکی خرابی کے سبب ٹریڈنگ 45 منٹ تاخیر سے شروع ہوئی جس کے بعد 377 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 100 انڈیکس 30 ہزار 49 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرنے لگا۔ 

واضح رہے کہ آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ کے سافٹ وئیر میں خرابی پیدا ہو گئی تھی جس کے باعث کاروبار تاخیر سے شروع ہوا۔