لاہور: (دنیا نیوز) ملک بھر میں رواں ماہ کے کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر مزید سستا ہو گیا۔ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 40 پیسے سستی ہو گئی۔
دنیا نیوز کے مطابق ملک میں رواں ماہ ستمبر کے دوران کاروباری ہفتے کے پہلے روز آج روپیہ ایک مرتبہ پھر ڈالر حاوی ہو گیا، اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 40 پیسے بڑھ گئی جسکے بعد روپے کے مقابلے میں ایک ڈالر 156 روپے 80 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
دوسری طرف اوپن مارکیٹ کی طرح انٹر بینک میں بھی ڈالر کی قدر میں گراوٹ دیکھی گئی، ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 24 پیسے سستا ہو کر 156 روپے 62 پیسے کی سطح پر دیکھا گیا ہے۔