کراچی: (دنیا نیوز) ملک بھر میں انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں ایک مرتبہ پھر تنزلی دیکھی گئی ہے۔
دنیا نیوز کے مطابق ملک بھر میں کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 15 پیسے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد روپے کے مقابلے ایک امریکی کرنسی 156 روپے 8 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
دوسری طرف انٹر بینک کی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، مارکیٹ میں امریکی کرنسی 10 پیسے سستی ہوئی جس کے بعد روپے کے مقابلے میں ایک ڈا لر 156.30 روپے کا ہو گیا ہے۔