لاہور: (دنیا نیوز) ملک بھر میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا جبکہ انٹر بینک میں امریکی کرنسی مہنگی ہو گئی۔
دنیا نیوز کے مطابق ملک میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں ڈالر مزید 10 پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 156 روپے 50 پیسے ہو گئی ہے۔
دوسری طرف انٹر بینک کے برعکس اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 7 پیسے سستی ہوئی، روپے کے مقابلے میں ڈالر 156 روپے 25 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔