لاہور: (دنیا نیوز) ملک بھر میں انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر کاروباری ہفتے کے پہلے روز بڑھ گئی۔
دنیا نیوز کے مطابق رواں ماہ کے تیسرے ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران ڈالر کی قیمت بڑھ گئی ہے، اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 20 پیسے مہنگی ہو گئی ہے۔ روپے کے مقابلہ میں ایک امریکی ڈالر 156 روپے 50 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
دوسری طرف اوپن مارکیٹ کی طرح انٹر بینک میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی، کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی میں 5 پیسے اضافہ دیکھا گیا۔ انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ایک ڈالر 156 روپے 24 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔