کراچی: (دنیا نیوز) انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت روپے کے مقابلے 21 پیسے بڑھ گئی، سٹاک مارکیٹ میں 398 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔
مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران امریکی کرنسی کی قیمت میں اضافہ، انٹربینک میں ڈالر 21 پیسے مہنگا ہوا جس کے بعد 156 روپے 40 پیسے میں ٹریڈ ہونے لگا۔ سٹاک مارکیٹ میں 398 پوائنٹس اضافے کے بعد انڈیکس 31879 پرآ گیا۔
معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ متوقع ہے جو پاکستانی معیشیت کیلئے مثبت شگون نہیں۔