مریم نواز شریف کیلئے کوٹ لکھپت جیل میں بہتر کلاس کی منظوری

Last Updated On 25 September,2019 04:20 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ن لیگی رہنما مریم نواز کیلئے جیل میں بہتر کلاس کی منظوری دیدی گئی، انہیں ٹی وی، اخبار، میز اور کرسی کی سہولت ملے گی۔ مریم نواز کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ محکمہ داخلہ نے سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کیلئے بی کلاس کے لیے باقاعدہ احکامات جاری کر دیئے ہیں جن کے تحت مریم نواز شریف کیلئے کوٹ لکھپت جیل میں بیٹر کلاس کی منظوری دی گئی ہے۔