اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے پارٹی عہدے کیخلاف کیس کا فیصلہ سنانے کی تاریخ تبدیل کردی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق مریم نواز کے پارٹی عہدہ رکھنے کے خلاف کیس کی سماعت اب تین کے بجائے چار ستمبر کو ہوگی۔
الیکشن کمیشن کے ایک ممبر کی عدم دستیابی کے باعث کیس کی سماعت کی تاریخ تبدیل کی گئی ہے۔
گزشتہ سماعت پر الیکشن کمیشن نے کیس کا فیصلہ سنانا تھا، تاہم اسے اگلی سماعت تک موخر کر دیا گیا۔