اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان مریم نواز کے پارٹی عہدہ کیخلاف کیس کا فیصلہ 3 ستمبر تک موخر کر دیا، جو اب 3 ستمبر کو سنایا جائے گا۔
چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار رضا نے ریمارکس دیئے کہ کیس سے متعلق مزید تفصیلات درکار ہیں، سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ دیکھنا ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے اور آرٹیکل 62، 63 کے اطلاق پر مزید معاونت درکار ہے، الیکشن کمیشن نے وکلاء کو مزید معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
یاد رہے چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے آج فیصلہ سنانا تھا، مریم نواز کے پارٹی عہدہ کیخلاف پی ٹی آئی ارکان اسمبلی نے درخواست دائر کر رکھی ہے۔