لاہور: (دنیا نیوز) احتساب عدالت کے باہر پولیس کے ساتھ ہاتھاپائی کرنے پر مسلم لیگ ن کے قائدین سمیت 150 سے زائد کارکنان پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔
لاہور پولیس نے 8 نامزد اور 150 سے زائد لیگی کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے، مقدمے میں عظمیٰ بخاری، توصیف شاہ سمیت دیگر شامل ہیں۔ مقدمے میں پولیس پر پتھراو اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی دفعات لگائی گئی ہیں۔
یاد رہے گزشتہ روز حمزہ شہباز اور مریم نواز کی احتساب عدالت میں پیشی کے دوران لیگی کارکنان اور پولیس کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی تھی۔