لاہور: (دنیا نیوز) مکمل خبر پڑھے بغیر مریم نواز نے اپنی ہی حکومت کو نااہل اور نالائق قرار دے دیا۔ مریم نواز نے صرف ہیڈ لائن دیکھی خبر کے اندر رپورٹ کی تاریخ نہ دیکھی۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے نون لیگ کے دور کی ورلڈ بینک کی رپورٹ ٹویٹ کر دی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لیگی حکومت بجٹ اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ انہوں ٹویٹ میں لکھا کہ یہ نالائقوں اور نا اہلوں کی اصل کارکردگی ہے۔
واضح رہے مریم نواز نے غلطی کا احساس ہونے کے بعد 4 گھنٹے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر سے اپنی ٹویٹ ڈیلیٹ کر دی۔