لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ سیلیکٹڈ بھی امریکہ کے وفد میں شامل ہے نا؟ عوام کا وزیراعظم ہوتا تو وفد کا سربراہ بن کے وفد کو لیڈ کرتا۔
ٹویٹر پر طنزیہ ٹویٹ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جینا ذلت سے ہو تو مرنا اچھا ، ایسے اقتدار سے قید اچھی، اب تو سکھا پڑھا کر سامنے بٹھا دینے کے دن بھی گئے۔ دنیا بھی جانتی ہے کہ سیلیکٹڈ سے بات کرنے کا فائدہ نہیں۔ اسکی حیثیت ایک کٹھ پتلی سے زیادہ کچھ نہیں۔
اب تو سکھا پڑھا کر سامنے بٹھا دینے کے دن بھی گئے۔ دنیا بھی جانتی ہے کہ سیلیکٹڈ سے بات کرنے کا فائدہ نہیں۔ اسکی حیثیت ایک کٹھ پتلی سے زیادہ کچھ نہیں۔ https://t.co/n5aDZ84vzg
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 20, 2019
مریم نواز کا مزید کہنا ہے کہ کل میری پہلی احتجاجی ریلی ہے، انتظامیہ نے مجھے ریلی کی اجازت نہیں دی۔ فیصل آباد میں ن لیگ کے خلاف انتقامی کارروائیاں کی جا رہی ہیں، کل وہاں جاؤں گی اور ریلی بھی نکالیں گے۔ مسلم لیگ (ن) بہت بڑی عوامی طاقت ہے۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا مزید کہنا تھا کہ جتنی مرضی گرفتاریاں کر لیں (ن) لیگ کو کمزور نہیں کیا جا سکتا، تاجروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے فیصل آباد جاؤں گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کسی میں اتنی جرات ہے کہ وہ مریم نوازسے رابطہ کرے، نوازشریف نے ڈیل کرنا ہوتی تو نوازشریف جیل میں نہ ہوتے، اِدھر اُدھرسے میسج ملتے ہیں لیکن جواب دینا ہماری صوابدید ہے۔
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف اور میں جمہوریت کی پیٹھ پرچھرا نہیں گھونپ سکتے، پوری عسکری قیادت دورہ امریکا میں عمران کیساتھ گئی، عمران کو اپنے ساتھ لوگوں کو ساتھ لیجانا پڑتا ہے، دنیا کو بھی پتا ہے کس سے بات کرنی ہے۔