نواز شریف سے ملاقات کا دن: مریم سمیت خاندان کے 5 افراد کو ملنے کی اجازت

Last Updated On 18 July,2019 12:56 pm

لاہور: (دنیا نیوز) نواز شریف سے آج کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کا دن ہے، سابق وزیراعظم سے جیل میں قریبی اہلخانہ کے افراد ہی ملاقات کر سکیں گے۔

جیل حکام کے مطابق ملاقات کا وقت دوپہر 2 بجے تک ہوگا، نواز شریف سے کسی لیگی رہنما کو ملاقات کی اجازت نہیں ہوگی۔ مریم نواز، شہباز شریف کے علاوہ 3 قریبی رشتہ دار نواز شریف سے ملاقات کر سکیں گے۔

مریم نواز ملاقات میں اپنی کل احتساب عدالت میں طلبی کے حوالے سے اپنے والد سے مشاورت کریں گی، مریم نواز احتساب عدالت کے جج کی مبینہ ویڈیو کے حوالے سے نواز شریف سے گفتگو کریں گی، شہباز شریف اپنی آج کی پریس کانفرنس پر نواز شریف سے مشاورت کریں گے۔