لاہور: (دنیا نیوز) مریم نواز نے ملک بھر میں ریلیاں نکالنے کا فیصلہ کرلیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ملک بھر میں احتجاجی ریلیوں کی قیادت خود کروں گی۔
پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ریلیوں میں نواز شریف کی رہائی اور رول اف لاء کا معاملہ اٹھاؤں گی، آزادی اظہار، عوامی نمائندوں کو سزا دلوانے کے ہتھکنڈوں کے خلاف آواز بلند کروں گی۔
Insha’Allah I shall be leading protest rallies across Pak that will not only ask for justice for Nawaz Sharif but demand rule of law, freedom of expression,end to manipulation of the entire system to punish public representatives, stealing people’s mandate, imposition of SELECTED
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 16, 2019
مریم نواز کا کہنا تھا عوامی مینڈنٹ کی چوری اور سلیکٹڈ کو مسلط کرنے پر بھی احتجاج ہوگا۔