اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے مریم نواز کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا جو 27 اگست کو سنایا جائے گا۔
الیکشن کمیشن میں مریم نواز کے پارٹی عہدہ کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ مریم نواز کے وکیل بیرسٹر ظفراللہ نے کہا سپریم کورٹ کے فیصلے کا مریم نواز پر اطلاق نہیں ہوتا، جیل میں موجود شخص بھی پارٹی عہدہ رکھ سکتا ہے، نواز شریف بالواسطہ طور پر جیل سے پارٹی امور چلا رہے ہیں، نواز شریف نے جسے چیئرمین سینیٹ نامزد کیا اسی پر سب کا اتفاق ہوا، ن لیگ کے بنیادی حقوق کو سلب نہیں کیا جا سکتا۔
الیکشن کمیشن نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔