لاہور: (ویب ڈیسک) اپوزیشن اتحاد کو شکست کے بعد چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی کو حکومتی ارکان کی جانب سے مبارکبادیں ملنا کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین خان کا کہنا ہے کہ صادق سنجرانی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ صادق سنجرانی اور پاکستان کو مبارک ہو۔
Mubarak Sadiq Sanjrani. Mubarak Pakistan
— Jahangir Khan Tareen (@JahangirKTareen) August 1, 2019
وزیراعظم کے مشیر عثمان ڈار کا سینیٹ الیکشن کے نتائج کے بعد ٹویٹر پر کہنا تھا کہ ابو بچاؤ تحریک ایک بار پھر ناکام! بہتر ہوگا کہ مریم صفدر اور بلاول زرداری اب ایک دوسرے پر عدم اعتماد کی تحریک شروع کر دیں۔
ابو بچاؤ تحریک ایک بار پھر ناکام! بہتر ہوگا کہ مریم صفدر اور بلاول زرداری اب ایک دوسرے پر عدم اعتماد کی تحریک شروع کر دیں۔
— Usman Dar (@UdarOfficial) August 1, 2019
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے چیئر مین سنییٹ کے الیکشن پر رد عمل دیتے ہوئے ٹویٹر پر کہنا تھا کہ ڈرا دھمکا کر چند ووٹ توڑنے کا کھیل قابل فخر نہیں، شرمناک فعل ہے جو ہر بار کامیاب نہیں ہو سکتا۔ جمہوری قوتوں کو ڈرے بغیر اپنا حق چھیننا چاہیے۔ سیلکٹد کب تک خیر منائیں گے؟ جعل سازی کو ایک دن مٹنا ہے۔ تحریک عدم اعتماد دوبارہ لانی چاہیے۔
ڈرا دھمکا کر چند ووٹ توڑنے کا کھیل قابل فخر نہیں، شرمناک فعل ہے جو ہر بار کامیاب نہیں ہو سکتا۔ جمہوری قوتوں کو ڈرے بغیر اپنا حق چھیننا چاہیے۔ سیلکٹد کب تک خیر منائیں گے؟ جعل سازی کو ایک دن مٹنا ہے۔ تحریک عدم اعتماد دوبارہ لانی چاہیے۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 1, 2019
ایک اور ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ چیئر مین سینیٹ کے الیکشن میں 65 ووٹ والے ہار گئے ہیں جبکہ 36 ووٹ والے جیت گئے ہیں، پاکستانیوں اب سمجھ آ گیا ہو گا کہ 2018ء کا قومی الیکشن۔
65 ووٹ والے ہار گئے
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 1, 2019
36 ووٹ والے جیت گئے
پاکستانیوں 2018 کا الیکشن اب سمجھ آیا ؟
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کا مقابلہ میدان میں نہیں، میدان سے باہر ہی کیا جا سکتا ہے “خفیہ” بیلیٹ کے ذریعے۔ جو خفیہ نہیں ہو گا، نواز شریف جیت جائے گا انشاءاللہ۔
نواز شریف کا مقابلہ میدان میں نہیں ، میدان سے باہر ہی کیا جا سکتا ہے “خفیہ” بیلیٹ کے ذریعے۔ جو خفیہ نہیں ہو گا، نواز شریف جیت جائے گا انشاءاللہ
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 1, 2019
دوسری طرف قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ امیر ترین کا جادو چلا ہے۔ چیئر مین سینٹ کے الیکشن میں ضمیر فروشی ہوئی ہے، ہمارے 14 ووٹ گئےہیں، آج جمہوریت کو نقصان پہنچا ہے اور ضمیر فروشی ہوئی ہے۔ وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل وواڈا کا کہنا تھا کہ لکھ کر دے دیا تھا کہ اپوزیشن بری طرح ناکام ہو گی، تحریک عدم اعتماد این آر او لینے کے لئے ایک سازش تھی، اپوزیشن کے پاس اب کسی قسم کا مینڈیٹ نہیں رہا۔
ان کا کہنا تھا کہ تحریک کی ناکامی سے اپوزیشن کا مکار اور مکروہ چہرہ بے نقاب ہوا، اپوزیشن میں غیرت ہو تو عوام کو اپنی شکل نہ دکھائیں، باریاں لینے والا بے ایمان ٹولہ ہر محاذ پر شکست کھا چکا ہے۔
وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی کو مبارکباد یہ فتح پاکستان کی جیت ہے۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی پر اپوزیشن کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ آج ان کی کرپٹ سیاست مسترد ہوگئی ہے۔
میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں انہوں نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی فتح پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے بغض میں قرارداد پیش کی گئی لیکن آج اپوزیشن کی صفوں میں بغاوت ہوئی اور ان کی کرپٹ سیاست مسترد ہو گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کی بہتری کا ایجنڈا لے کر آئی ہے۔ مشکلات کے باوجود عمران خان ملک کی بہتری کیلئے کام کر رہے ہیں۔ ان کی قیادت میں ملک ترقی کرے گا۔