ننکانہ صاحب: (روزنامہ دنیا) مسلم لیگ ن کے رہنما پیر فیصل اعجاز شاہ نے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ بر یگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ نے کہا وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی شاہراہ پر جلد گامزن ہو گا، سابقہ ادوار میں بدعنوانی اور کمیشن کی انتہا کر دی گئی تھی، ان کے حلقے میں 40 سے زائد دیہات میں سوئی گیس کی فراہمی کے منصوبوں پر کام جاری ہے، ننکانہ صاحب میں عوام کو جلد تبدیلی نظر آئے گی۔