کرفیو کے خاتمے تک پاکستان بھارت کیساتھ مذاکرات نہیں کرے گا: فردوس عاشق

Last Updated On 21 September,2019 02:55 pm

سیالکوٹ: (دنیا نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بری طرح پامالی کی جا رہی ہے، کرفیو کے خاتمے تک پاکستان بھارت کیساتھ مذاکرات نہیں کرے گا، مقبوضہ کشمیر کے عوام کو جنرل اسمبلی کے اجلاس سے بہت سی امیدیں وابستہ ہے۔

 وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنسس سے خطاب کرتے ہوئے کہا وزیراعظم کی ملاقاتوں کا محور مسئلہ کشمیر رہا، وزیراعظم نے سعودی قیادت کو کشمیریوں پر بھارتی مظالم سے آگاہ گیا، عمران خان کا دورہ امریکا بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی جاری ہے، وزیراعظم نے سعودی آئل تنصیبات پر حملے کی مذمت کی، وزیراعظم مختلف ممالک کے سربراہوں سے ملاقات کریں گے، عمران خان امریکی صدر سے ملاقات بھی کریں گے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا مودی کو گجرات کا قصائی کہا جاتا ہے، امریکی صدر کو انسانیت کے قاتل مودی سے اجتناب کرنا چاہیے، جب تک بھارت مقبوضہ کشمیر سے محاصرہ ختم نہیں کرتا مذاکرات نہیں ہوسکتے، مودی نے عمران خان کے واشنگٹن جلسے کی نقل کرنے کی کوشش کی، مودی کا امریکا میں جلسہ کامیاب نہیں ہوگا، عمران خان نے ہمیشہ بحیثیت کھلاڑی، سیاستدان ٹرینڈ سیٹ کیے، وزیراعظم جنرل اسمبلی میں عالمی ضمیر کو جھنجھوڑیں گے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا وزیراعظم پاکستان کا مثبت تشخص دنیا کے سامنے اجاگر کریں گے، سلامتی کونسل کا رکن بننے کا بھارتی خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔
 

Advertisement