اسلام آباد:(دنیا نیوز) معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر قوم کا متحد ہونا بہت ضروری ہے، کشمیر کاز کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، کشمیر سیاسی نہیں بلکہ بقا کا مسئلہ ہے۔ پوری قوم وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کشمیریوں کیساتھ کھڑی ہے۔
آل پارٹیز یکجہتی کشمیر کانفرنس سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ لاکھوں کشمیری حق خودارادیت کی جدوجہد کر رہے ہیں۔ ملک کا ایک حصہ دشمن کے شکنجے میں ہے۔ کشمیر میں بھارتی ظلم آخری سانسیں لے رہا ہے۔ ظلم جب بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے، حق کی ہمیشہ فتح ہوتی ہے۔
صدر آزاد کشمیر مسعود خان کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی آزاد کشمیر پر قبضے کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں، اب مقبوضہ کشمیر پر بھارتی تسلط ختم کروانے کا وقت آ گیا ہے۔
علمائے کرام کا کہنا تھا کہ کشمیر زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔ وزیراعظم کی جانب سے کشمیر کا مقدمہ لڑنے کا اعلان خوش آئند ہے۔