جنیوا اعلامیہ پاکستان کی مثبت کوششوں کا تسلسل ہے: فردوس عاشق

Last Updated On 12 September,2019 11:29 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ جنیوا اعلامیہ پاکستان کی مثبت کوششوں کا تسلسل ہے، وزیراعظم کل مظفر آباد میں جلسے سے خطاب کریں گے۔ قوم نے متحد ہو کر کشمیریوں کو یکجہتی کا پیغام دینا ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ملک میں کچھ لوگ قوم کو تقسیم کرنے کی باتیں کر رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے سندھ میں گورنر راج کی بات نہیں کی، آرٹیکل 149 کے حوالے سے وزیر قانون کا بیان توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ سندھ کو نانا جی کی دکان سمجھنے والوں کو گندگی کے ڈھیر نظر نہیں آتے، حیدر آباد اور کراچی سندھ کے دو بڑے شہر ہیں وہاں گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔ بیڈ گورننس کا خمیازہ سندھ کی عوام بھگت رہے ہیں۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہی ہے۔
 

Advertisement