اسلام آباد: (دنیا نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جنیوا میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی تشویشناک صورتحال پر 50 سے زائد ممالک کا مشترکہ اعلامیہ بھارت کے لئے آئینہ ہے جس میں وہ انسانیت کے خلاف اپنے جرائم کو دیکھ سکتا ہے۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا عالمی برادری کا مطالبہ مظلوموں کیلئے باعث حوصلہ ہے، اعلامیہ وزیراعظم کی کاوشوں، کشمیر کاز سے وابستگی کا ثبوت ہے، پوری دنیا بھارتی جبر کیخلاف یک زبان ہے، بھارتی غرور و تکبر خاک میں مل رہا ہے۔