اسلام آباد: (دنیا نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ہمارے شہدا ہمارا فخر ہیں، جنہوں نے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو مار بھگایا۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے یوم دفاع و شہدا پر اپنے بیان میں کہا آج شہدا اور غازیوں کو یاد کرنے کا دن ہے، شہدا نے جانوں کا نذرانہ دے کر تابناک تاریخ رقم کی، آج بھی 1965 والے جذبےکی ضرورت ہے، آج اتحاد و یگانگت قائم کرنے کے عہد کا تجدید کا دن ہے۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا، کشمیر پاکستان کی شہ رگ اور دفاعی حصار ہے، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔