بلاول کی جے یو آئی ف کے دھرنے میں عدم شرکت، فردوس عاشق کے طنزیہ ٹویٹ

بلاول کی جے یو آئی ف کے دھرنے میں عدم شرکت، فردوس عاشق کے طنزیہ ٹویٹ

ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بلاول صاحب چاہتے ہیں کہ دھرنا مولانا صاحب اور ان کے مدارس کے بچے دیں اور وہ بلٹ پروف گاڑی سے اتر کو کرسی پر بیٹھ جائیں۔ پہلے دن کہا تھا کہ اپوزیشن " آپس میں سیاست کر رہی ہے"۔

سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھاکہ پہلے بھی کہا تھا کہ "اپوزیشن کو خود اپوزیشن سے خطرہ ہے" بلاول صاحب ملک کا دورہ کرنے کے بجائے کراچی کا دورہ کر کے وہاں پھیلے کچرے کی صفائی پر توجہ دیں۔

مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ بدقسمتی ہے کہ وسائل سندھ کے غریب عوام تک نہیں پہنچ رہے۔ جب تک موجودہ پیپلز پارٹی سندھ میں مسلط ہے، سندھ اور اس کے عوام کا بھلا ممکن نہیں۔

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ بلاول صاحب! وزیراعظم عمران خان کشمیریوں کے سفیر کے طور پر دنیا بھر میں مظلوموں کا مقدمہ لڑ رہے ہیں، جمعہ کے روز کشمیریوں کے حق کی آواز بلند اور بھارتی ظلم و جبر کو بے نقاب کریں گے۔ یہ وقت قوم کو تقسیم نہیں یکجا کرنے کا ہے۔