اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق نے کہا ہے کہ حکومت سول کورٹ سے لے کر سپریم کورٹ تک دیوانی مقدمات کا فیصلہ دو سال تک کرنےکی قانونی شرط لاگو کی جا رہی ہے۔
اپنے ٹویٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حقیقی تبدیلی کی طرف بڑھتے ہوئے کوڈ آف سول پروسیجر میں تبدیلی کا بل موجودہ حکومت کا مثبت قدم ہے۔ اس سے پہلے ایک نسل مقدمہ درج کرتی اور تیسری نسل میں اس کا فیصلہ ہوتا تھا۔
حقیقی تبدیلی کی طرف بڑھتے موجودہ حکومت کے مثبت قدم
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) September 15, 2019
"Code of Civil Procedure ( Amendment ) Bill
ایک نسل مقدمہ درج کرتی اور تیسری نسل تک پہنچ کر اس کا فیصلہ ہوتا تھا.
سول کورٹ سے لے کر سپریم کورٹ تک دیوانی مقدمات کا فیصلہ دو سال تک کرنےکی قانونی شرط لاگو کی جارہی ہے.
انہوں نے کہا کہ سمن کے اجراء، وصولی اور عدالتی حاضری سے لے کر شہادتیں ریکارڈکے عمل کو جدید ٹیکنالوجی سے منسلک کیا جا رہا ہے۔ معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ سستے اور فوری انصاف کی فراہمی پاکستان تحریک انصاف کا بنیادی نظریہ اور وزیراعظم عمران خان کا مشن ہے۔
"Code of Civil Procedure ( Amendment ) Bill
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) September 15, 2019
سمن کے اجراء وصولی اور عدالتی حاضری سے لے کر شہادتیں ریکارڈکے عمل کو جدید ٹیکنالوجی سے منسلک کیا جا رہا ہے۔
سستے اور فوری انصاف کی فراہمی پاکستان تحریک انصاف کا بنیادی نظریہ اور وزیراعظم عمران خان کا مشن ہے .