لاہور: (دنیا نیوز) نئے بلدیاتی نظام کے تحت انتخابات کرانا خواب بن گیا تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات سامنے آنے لگے۔
لاہور نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان بلدیاتی الیکشن مقررہ وقت پر کروانا چاہتے ہیں لیکن پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کی تیاریاں نامکمل نکلی ہیں، خفیہ کمیٹی نے عمران خان کو رپورٹ جمع کروا دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق موجودہ تنظیم کیساتھ بلدیاتی الیکشن میں جانا خطرناک قرار دیدیا گیا ہے۔ سنٹرل پنجاب کی قیادت کا اعجاز چودھری پر عدم اعتماد کا اظہار بھی سامنے آ گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اعجاز چوہدری نے عام انتخابات میں پارٹی کی جیتی ہوئی نشست ہار دی، تاہم قیادت ن لیگ کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔